اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسعودی عرب عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کی میزبانی کرے گا

ریاض: سعودی عرب 10 سے 12 ستمبر تک عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد ملک کو مصنوعی ذہانت(اے آئی ) کے شعبے میں  عالمی رہمنا بنانا اور معاشی ترقی  کیلئے  اے آئی سے فائدہ اٹھانے  میں  حکومتوں کے کردار پر زور دینا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق” انسانیت کی بہتری کیلئے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا” کے موضؤع سے یہ کانفرنس ریاض میں منعقد ہو گی۔  کانفرنس میں شہری زندگی میں اخلاقی مصنوعی ذہانت کی ترقی اور مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور نقل و حمل ، شہری ڈیزائن ، ذہنی صحت  اور وسائل کے انتظام پر توجہ مرکوز  کی جائے گی جبکہ  نظم و نسق  میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر بھی غور کیا جائے گا۔

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر عبداللہ بن شرف الغامدی نے کہا کہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کی موجودہ صلاحیتوں، اس کے مستقبل اور معاشرے پر اس کے مفید اثرات کو یقینی بنانے کے لیے قائم کی جانے والی اخلاقی حدود پر غور کیا جائے گا۔

منتظمین  کے مطابق  کانفرنس میں 100 ممالک کے 300 سے زیادہ ماہرین اور مقررین  شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس میں 120 سے زائد انٹرایکٹو سیشنز اور ورکشاپس ہوں   گی جن میں  جنریٹیو اے آئی اور سمارٹ شہروں میں اس کےانضمام  سمیت مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!