اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجماعت اسلامی کی کامیاب ہڑتال پر عوام کو مبارکباد

جماعت اسلامی کی کامیاب ہڑتال پر عوام کو مبارکباد

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کامیاب ہڑتال پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں، صنعتکاروں نے ثابت کیا صنعتوں اور کاروبار کو تباہ کرنے کی پالیسی منظور نہیں، تمام آپشن استعمال کریں گے، مہنگائی، ٹیکسز کیخلاف تحریک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ ہڑتال کامیاب بنانے پر کراچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں نے کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے ثابت کیا کہ صنعتوں اور کاروبار کو تباہ کرنے کی پالیسی منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی مرکز میں کاروبار بند ہے،کاروباری طبقے، تاجروں، طلبہ، وکلاء اور مزدوروں نے ثابت کیا ہے کہ عوام متحد ہوں تو حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں پر تاجر دشمن سکیم مسلط کی گئی، انڈسٹری پر ایکسپورٹ ٹیکس لگا دی گئی ہے، یہ پالیسی عوام کو قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام آپشن استعمال کریں گے، مہنگائی اور ٹیکسز کیخلاف تحریک جاری رہے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!