منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچائنہ  سپلائی چین نمائش میں اسمارٹ گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی توجہ کا...

چائنہ  سپلائی چین نمائش میں اسمارٹ گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی توجہ کا مرکز

اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژانگ موچینگ، نمائندہ شِنہوا

ہم اس وقت تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں موجود ہیں جہاں اسمارٹ گاڑیوں کا زون سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جدید بیٹریز، مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹمز اور مستقبل کی گاڑیوں کے ماڈلز کے ذریعے چینی کمپنیاں عالمی آٹو سپلائی چین کے لیے جدید حل پیش کر رہی ہیں۔ تو چلیے آئندہ کی نقل و حرکت کے سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چی ژینگ، انجینئر، کنٹیمپریری امپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل)

"سی اے ٹی ایل نیکسٹرا بیٹری ہمارا اس سال کا نیا پروڈکٹ ہے۔ روایتی لیتھیئم آئن بیٹریز کے مقابلے میں سوڈیم آئن بیٹریز کم قیمت، بہترین سرد موسم میں کارکردگی اور زیادہ استحکام و حفاظت فراہم کرتی ہیں۔

یہ بیٹری انتہائی سرد موسم میں بھی اپنی 90 فیصد سے زائد صلاحیت برقرار رکھ سکتی ہے، حتیٰ کہ منفی 40 ڈگری سیلسیئس پر بھی۔نیکسٹرا بیٹری ان علاقوں کے لیے خاص طور پر موزوں ہے جہاں سردی بہت زیادہ ہوتی ہے، جیسے چین کا شمال مشرقی حصہ یا دنیا کے دیگر سرد علاقے۔ یہ بیٹری کم درجہ حرارت والی گاڑیوں کی ضروریات کے لیے عالمی سپلائی چین کو ایک نیا حل فراہم کرتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): گے جن ہوئی، انجینئر، اسپیڈ بوٹ روبوٹکس کمپنی لمیٹڈ

"یہ ایک روبوٹ ہے جس میں تھری ڈی کیمرہ نصب ہے، جو گاڑی کا مکمل معائنہ کرتا ہے۔ یہ سسٹم بالکل جدید ٹیکنالوجی کی آنکھوں کی طرح کام کرتا ہے اور گاڑی کے رنگ میں معمولی خرابیوں کو بھی پکڑ لیتا ہے۔اگلے مرحلے پر روبوٹ یا انسان ان نقصانات کی مرمت کرتا ہے جیسے کوئی ڈاکٹر مریض کا علاج کرتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بنیاد مصنوعی ذہانت اور تھری ڈی وژن پر ہے، جو پیداوار کی رفتار بھی بڑھاتی ہے اور معیار کو بھی یقینی بناتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): فینگ یو شنگ، انجینئر، ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن

"یہ ہمارا نیا سسٹم ہے جو ذہین کاک پٹ اور ڈرائیونگ کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔ کاک پٹ میں موجود اے آئی اسسٹنٹ بڑے لینگویج ماڈل پر مبنی ہے جو آپ کی باتوں کے پیچھے چھپے ارادے کو سمجھتا ہے۔مثال کے طور پر اگر آپ دورانِ سفر کہیں، "مجھے تھوڑی جلدی ہے”، تو یہ نظام اسمارٹ ڈرائیونگ کو فوراً ایڈجسٹ کر دیتا ہے، جس سے سفر تیز اور مؤثر ہو جاتا ہے۔چاہے آپ گاڑی چلا رہے ہوں یا آرام کر رہے ہوں، یہ سسٹم آپ کو ایک آرام دہ اور سہل تجربہ فراہم کرتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی جون ہاؤ، سیلز ٹیم، ایکسپینگ ایرو ایچ ٹی

"یہ ماڈیولر فلائنگ کار دو حصوں پر مشتمل ہے ، ایک ای وی ٹال ایئرکرافٹ اور ایک زمینی گاڑی، جنہیں مجموعی طور پر ’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘ کہا جاتا ہے۔

اسے عام گاڑی کی طرح چلایا جا سکتا ہے یا مخصوص مقامات پر لے جا کر فلائٹ ماڈیول کھول کر پرواز کا تجربہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سیلف ڈرائیونگ یا کیمپنگ کے دوران یہ ٹیکنالوجی سفر کو دو جہتی زمینی سفر سے تین جہتی دریافت میں بدل دیتی ہے، جو سیاحت کے تجربے کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): حبیب ترکی، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر، ایف آئی اے

"مصنوعی ذہانت سے لے کر گاڑیوں کے حفاظتی فیچرز تک، سپلائی چین کا جو انضمام کیا گیا ہے وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔یہ صرف گاڑی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک مکمل اور ذہین ٹرانسپورٹیشن ایکو سسٹم کی بات ہو رہی ہے۔

اس ملک سے جو جدت سامنے آ رہی ہے وہ نہ صرف قابلِ عمل ہے بلکہ دنیا کے دوسرے حصوں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔صارفین کی اصل ترجیح ایک صاف، محفوظ اور معیاری گاڑی مناسب قیمت پر حاصل کرنا ہے اور یہی چیز چین ہمیں آج فراہم کر رہا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ چینی آٹو ساز، او ای ایمز اور جدیدیت کے فروغ میں شامل اداروں کے ساتھ مزید مکالمہ ہو سکے۔

مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر ایسا حل نکال سکتے ہیں جو سب کے لیے فائدہ مند ہو اور عالمی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرے۔”

بیجنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

————————————————–

آن سکرین ٹیکسٹ:

چین کی سپلائی چین نمائش میں اسمارٹ گاڑیوں کے جدید حل نمایاں

چینی کمپنیوں کی بیٹری، اے آئی اور فلائنگ کارز میں انقلابی پیش رفت

سی اے ٹی ایل کی نیکسٹرا بیٹری، سرد علاقوں کے لیے نئی سوڈیم آئن ٹیکنالوجی سے لیس

نیکسٹرا بیٹری منفی 40 ڈگری پر بھی 90 فیصد کارکردگی برقرار رکھتی ہے

اے آئی روبوٹ گاڑیوں کی رنگت اور نقص کی خودکار جانچ کرتے ہیں

اسمارٹ کاک پٹ بولے گئے جملے سمجھ کر خودکار ڈرائیونگ فراہم کرتا ہے

ڈونگ فینگ کا اے آئی اسسٹنٹ سفر کو مؤثر اور آرام دہ بناتا ہے

ایکس پنگ کی ماڈیولر فلائنگ کار نے سیاحت کو نئی جہت دے دی

زمین اور فضا پر چلنے والی ‘لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر’ کار متعارف

دو جہتی سفر اب تین جہتی ایڈونچر میں بدل رہا ہے

"صاف، محفوظ اور معیاری گاڑیاں صارفین کی اولین ترجیح ہیں”۔چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ،ایف آئی اے

"چینی کمپنیوں سے مکالمہ عالمی ترقی کے لیے ضروری ہے”۔چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ،ایف آئی اے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!