پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینمیڈیا تعاون، عالمی سلامتی کے خدشات کے تناظر میں مزید ضروری ہو...

میڈیا تعاون، عالمی سلامتی کے خدشات کے تناظر میں مزید ضروری ہو گیا، مصری مدیر

چین کے وسطی صوبے ہینان کے دارالحکومت ژینگ ژو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میڈیا و تھنک ٹینک سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔(شِنہوا)

ژینگ ژو، چین(شِنہوا)مصر کے معروف روزنامہ الاہرام کی منیجنگ ایڈیٹر اور سفارتی امور کی سربراہ ایمان عارف نے کہا ہے کہ فوجی جھڑپوں سے لے کر تجارتی جنگوں تک عالمی منظرنامہ تیزی سے غیر مستحکم ہو رہا ہے جس سے بین الاقوامی میڈیا کا تعاون پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔

یہ بات انہوں نے چین کے شہر ژینگ ژو میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میڈیا و تھنک ٹینک سربراہ اجلاس کے موقع پر شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران  کہی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت عالمی اور علاقائی دونوں سطح پر ڈرامائی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ خاص طور پر مشرق وسطیٰ غیر معمولی عدم استحکام اور تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی بدامنی کا مرکز مسئلہ فلسطین ہے اور بہت سے ہمسایہ ممالک بھی شدید بحرانوں سے دوچار ہیں، خاص طور پر سوڈان اور لیبیا جو مصر کی سرحد سے متصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال نے تنازعات والے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کی آمد کی وجہ سے مصر پر بہت زیادہ معاشی دباؤ ڈالا ہے۔

عارف نے کہا کہ صحافی اور میڈیا ادارے عوامی بیداری کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اداروں کے درمیان مکالمے، تعاون اور باہمی اعتماد کو فروغ دینا بہت اہم ہے کیونکہ یہ غلط معلومات سے دور رہتے ہوئے بین الاقوامی واقعات اور مسائل پر درست نکتہ نظر پیش کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!