پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں انسانی بحران تباہی لا رہا ہے، اقوام متحدہ عہدیدار

غزہ میں انسانی بحران تباہی لا رہا ہے، اقوام متحدہ عہدیدار

غزہ شہر میں بے گھر فلسطینی لنگر سے کھانا لے رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ غزہ میں انسانی بحران تباہ کن ہے۔

ٹام فلیچر جو اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی رابطہ کار بھی ہیں، نے کہا کہ غزہ میں ہر 3 میں سے ایک شخص کئی دنوں سے بھوکا ہے۔ لوگوں کو صرف اپنے خاندان کو کھانا کھلانے کی کوشش میں گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بچے بھوک سے نڈھال ہو رہے ہیں۔ یہ ہے وہ صورتحال جس کا ہمیں موقع پر سامنا ہے۔

فلیچر نے اسرائیل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جس کے تحت ایک ہفتے کے لئے امداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس میں مصر سے خوراک، دوا اور ایندھن پر کسٹم رکاوٹوں کا خاتمہ اور اقوام متحدہ کے امدادی قافلوں کے لئے محفوظ راستوں کی نامزدگی شامل ہے۔

فلیچر نے کہا کہ یہ ایک پیش رفت ہے۔ قحط اور صحت کے مہلک بحران کو روکنے کے لئے بہت بڑی مقدار میں امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 59 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تقریباً 18 ہزار بچے شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!