اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلپہلگام حملہ کرنیوالے بھارتی تھے، پی چدمبرم

پہلگام حملہ کرنیوالے بھارتی تھے، پی چدمبرم

سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام میں حملہ کرنیوالے بھارتی ہیں، انہوں نے بھارت میں ہی دہشتگردی کی تربیت لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے مودی سرکار پر بجلی گرادی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام می حملہ کرنیوالے بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، جب کوئی ثبوت موجود ہی نہیں تو پھر یہ مفروضہ کیوں قائم کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان سے آئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ بتانے کو تیار ہی نہیں کہ این آئی اے نے ابھی تک کیا کیا؟، کیا انہوں نے دہشت گردوں کی شناخت کی؟، کیا پتہ چلا کہ وہ کہاں سے آئے؟، میرا مطلب ہے، ہوسکتا ہے وہ ملک کے اندر سے ہی تعلق رکھتے ہوں، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ مقامی دہشت گرد ہوں۔

واضح رہے کہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل میں نامعلوم افراد نے درجنوں افراد کو قتل کردیا تھا، بھارت نے واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تاہم کسی بھی طرح کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان پر حملہ کیا، اس دوران بہاولپور سمیت مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے گئے، پاکستان ایئر فورس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے مار گرائے۔

بھارت نے جارحیت رکھتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے، پاک فوج نے سیکڑوں بھارتی ڈرون مار گرائے، جس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کو بلااشتعال بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے کئی شہروں پر ایئربیسز، فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی پر مودی سرکار نے امریکا سے رابطہ کرکے جنگ بندی کی درخواست کی، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رابطہ کرنے پر پاکستان نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!