جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق سلطان کوٹ اور آباد سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ پیرکی صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔
حکام کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
