کراچی: کراچی میں کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب کوسٹر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی نعشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ایک شخص کی شناخت 30 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔
