وفاقی حکومت نے ڈیلرز کیلئے شوگر ملز سے چینی خریداری کیلئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور این ٹی این نمبر لازمی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی خریداری کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ سرٹیفکیٹ اور محکمہ خوراک کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، نئی حکومتی شرائط کے مطابق شوگر ڈیلرز کو شوگر ملز سے چینی خریداری کیلئے آن لائن رقم بھجوانی پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی شرط سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا اور بروقت خریداری نہ ہونے سے چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک جاسکتی ہے۔
