منگل, جولائی 29, 2025
پاکستانپاکستان ،ترکیہ کی فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت، غذائی بحران پر...

پاکستان ،ترکیہ کی فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت، غذائی بحران پر اظہار تشویش، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت، نسل کشی، فلسطینیوں کی بے دخلی اورغذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور وہاں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی، بے دخلی و غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فوری فراہمی، فوری جنگ بندی اور منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام اور ان کے جائز موقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ میں منعقد ہ عالمی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید کا اظہارکیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!