پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانبنوں، فتنہ الخوارج کی ناکہ بندی، تھانے پر حملے کی کوششیں ناکام،...

بنوں، فتنہ الخوارج کی ناکہ بندی، تھانے پر حملے کی کوششیں ناکام، بھاری اسلحہ چھوڑ کر فرار

پشاور: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کی شاہراہ عام پر ناکہ بندی اورتھانے پر حملے کی کوششیں ناکام بنا دیں ۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ فتنہ الخوارج نے تھانہ میریان پر ناکام ڈرون حملہ کیا تاہم پولیس نے موثر کر کے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دوسرے واقعے میں دہشت گردوںنے نورڑ میں شاہراہ عام پر ناکہ بندی کی کوشش کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ان کے مذموم عزائم ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردفرار ہوتے ہوئے بھاری تعداد میںاسلحہ چھوڑ گئے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر قیمت پر بنوں کے عوام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ہر بزدلانہ کارروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!