پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو کی پالیسی تقریر کے...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو کی پالیسی تقریر کے متعلق ضلعی فورم میں شرکت

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنی ٹیم کے 21 اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ 2025 کی پالیسی تقریر سے متعلق ضلعی فورم میں شرکت کی تاکہ موجودہ دور حکومت کی چوتھی پالیسی تقریر کے بارے میں مقامی برادریوں کی آراء اور تجاویز سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔

یہ اس سال کی پالیسی تقریر سے متعلق مشاورتی عمل کا پہلا ضلعی فورم تھا، جو 2 نشستوں پر مشتمل تھا۔ پہلی نشست میں چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ عہدیداروں نے عوامی نمائندگان کی آراء کو سنا، جن میں زمین و رہائش، نقل و حمل، جدت و ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات کی ترقی، ثقافت و کھیل، تعلیم، نوجوانوں سے متعلق امور، غربت کے خاتمے، صحت کی خدمات اور سماجی فلاح جیسے موضوعات شامل تھے۔

دوسری نشست میں شرکاء نے "ترقی اور اقتصادی نمو کے حصول” اور "عوامی فلاح و بہبود میں بہتری اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر” جیسے موضوعات پر مرکوز ہو کر حکام کے ساتھ مزید گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر لی نے کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عوام کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھا، جو پالیسی تقریر کی تیاری میں مددگار ثابت ہوا۔

انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس سال کی پالیسی تقریر ستمبر میں جاری کی جائے گی جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں پہلے جاری کی جارہی ہے کیونکہ اس سال کے اختتام پر قانون ساز کونسل کے انتخابات منعقد ہوں گے۔

2025 کی پالیسی تقریر پر مشاورت کا سلسلہ 16 جون کو شروع ہوا تھا۔ابھی تک ایچ کے ایس اے آر کی حکومت نے 30 مشاورتی سیشنز منعقد کئے ہیں جن سے 4500 تجاویز موصول ہوئی ہیں جو 31 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!