پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نےسیلاب سے متاثرہ صوبے ہیبے کی امداد کے لئے 5 کروڑ...

چین نےسیلاب سے متاثرہ صوبے ہیبے کی امداد کے لئے 5 کروڑ یوآن مختص کردئیے

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے دارالحکومت شی جیا ژوانگ میں لوگ سیلابی پانی سے گاڑیاں گزار رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے کہا ہے کہ چین کے شمالی صوبے ہیبے میں شدید سیلابی آفت سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے 5 کروڑ یوآن (تقریباً 70 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کئے گئے ہیں۔

این ڈی آر سی کے مطابق یہ فنڈز بنیادی طور پر آفت کے بعد ہنگامی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کی تعمیر کے لئے استعمال کئے جائیں گے جن میں تباہ شدہ سڑکیں، پل، آبی منصوبے، سکول اور ہسپتال شامل ہیں۔ اس کا مقصد جلد از جلد معمول کے کام اور روزمرہ کی زندگی کی بحالی یقینی بنانا ہے۔

آفات سے بچاؤ، روک تھام اور امداد کے قومی کمیشن نے پیر کو سیلاب زدہ ہیبے کے لئے چوتھی سطح  کا ہنگامی ردعمل نافذ کیا ہے۔

چین کے پاس سیلاب پر قابو پانے کے لئے 4 سطح پر مبنی ہنگامی ردعمل کا نظام ہے جس میں سطح-اول سب سے شدید تصور کی جاتی ہے۔

جمعہ کے روز چینی حکام نے سیلاب سے متاثرہ ہیبے اور شانشی صوبوں میں ہنگامی نقل مکانی اور امدادی کاموں کی معاونت کے لئے مرکزی ذخیرے سے 23 ہزار امدادی اشیاء روانہ کیں جن میں فولڈنگ بیڈز، تولیے اور کمبل شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!