منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلمحاصرے، نسل کشی اور بھوک کے سائے میں مذاکرات بے معنی ہیں،...

محاصرے، نسل کشی اور بھوک کے سائے میں مذاکرات بے معنی ہیں، حماس

غزہ: غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے ہمارے بچوں، عورتوں اور عوام پر محاصرے، نسل کشی اور بھوک کے سائے میں مذاکرات کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حماس یہ ہرگز قبول نہیں کرے گی کہ ہمارے عوام، ان کی تکلیف اور ان کے بہتے لہو کو اسرائیلی قبضے کی مذاکراتی چالوں اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا ہم ان فضائی ڈراپ آپریشنز کو مسترد کرتے ہیں جو محض ایک دکھاوا ہیں اور اصل جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ اس بات سے بڑی دلیل کیا ہو گی کہ ہر پانچ فضائی ڈراپ ایک چھوٹے ٹرک کے برابر بھی نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اور باعزت طریقے سے خوراک اور دوا کی فراہمی ہی مذاکرات کے جاری رہنے کی حقیقی اور سنجیدہ علامت ہو سکتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!