چین کے شمالی صوبے شَنشی کے تائی یو آن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ زمین کے نچلے مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس کو لے کر روانہ ہو رہا ہے-(شِنہوا)
تائی یوآن(شِنہوا)چین نے شمالی صوبے شَنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے زمین کے نچلے مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس کے نئے گروپ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔
اپنی نوعیت کا 5 واں سیٹلائٹ گروپ انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا جھرمٹ (بیجنگ کے وقت کے مطابق) شام 6 بج کر 3 منٹ پر ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔
یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کا 585 واں مشن تھا۔
