لاہور: اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگر مجھے شو بز انڈسٹری سے ایک چیز ختم کرنے کا موقع ملے تو میں منافقت کو ختم کرنا چاہیوں گی، کیونکہ انڈسٹری میں کئی ایسے لوگ ہیں جو منہ پر تعریفیں کرتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائیاں کرتے ہیں۔
اداکارہ نے ساحر لودھی کی وائرل ویڈیوز پر کہا کہ وہ ساحر لودھی سے سوال کرنا چاہیں گی کہ وہ کیا کر رہے ہیں، ان ویڈیوز میں وہ کس سے میٹنگ کر رہے ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ ویڈیوز میں کیا ہو رہا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ ان دنوں ساحر لودھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہے ہیں، کیونکہ انسٹاگرام اکاونٹ پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے، جب کہ کیمرہ مین بھی ان کا اپنا ہوتا ہے اور یہ ویڈیوز بھی انہی کے پیج پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔
