پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلملائیشیا چین کے ساتھ نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کا...

ملائیشیا چین کے ساتھ نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے، ملائیشین وزیر

ملائیشیا کی وزیر برائے نوجوانان اور کھیل ہنا یوہ سیو سوان ملائیشیا کے شہر کوٹا کِنا بالو میں انٹرویو دے رہی ہیں-(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کی وزیر برائے نوجوانان اور کھیل ہنا یوہ سیو سوان نے کہا ہے کہ ملائیشیا چین کے ساتھ نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبوں میں قریبی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے اور عوامی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

ریاست صباح میں منعقدہ ملائیشیا-چین دوستی دوڑ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرکھیل نے کہا کہ چین کھیلوں کے میدان میں ایک عرصے سے بہت مضبوط ملک رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا نے چین کے ساتھ باہمی تبادلوں اور تربیتی تعاون سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین کو ہمیشہ ایشیا میں کھیلوں اور اولمپک سطح پر بھی نمایاں رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ملائیشیا-چین دوستی تنظیم صباح کے زیراہتمام منعقدہ دوستی دوڑ میں دونوں ممالک کے نوجوانوں، مقامی خاندانوں اور ملائیشیا میں قائم چینی کمپنیوں کے ملازمین سمیت 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!