اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے انسانی حقوق وفد کا یونان کا دورہ، تبادلے کا فروغ

چین کے انسانی حقوق وفد کا یونان کا دورہ، تبادلے کا فروغ

چائنہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز کے صدر بائما چھی لِن ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر سمپوزیم سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ایتھنز(شِنہوا)چائنہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز کے صدر بائما چھی لِن کی قیادت میں وفد نے یونان کا 3 روزہ دورہ مکمل کرلیا ہےجس کا مقصد باہمی تبادلے اور سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا تھا۔

یہ دورہ 25 سے 27 جون تک جاری رہا جس میں بائما چھی لِن نے قدیم تہذیبوں میں انسانی حقوق کی دانش کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کی۔ انہوں نے متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں یونان کے سابق وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بین الاقوامی نظام کے آزاد ماہر جارج کٹروگالوس اور چین میں یونان کے سابق سفیر اور یونان-چین ایسوسی ایشن کے صدر آئیونیس تھیوفانوپولوس شامل تھے۔

دورے میں چینی وفد نے انسانی حقوق کے نظم و نسق سے متعلق چین کے موقف کی وضاحت کی اور چین میں انسانی حقوق کی ترقی کے راستے کے ساتھ ساتھ چین کے شی زانگ میں انسانی حقوق کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

فریقین نے چینی اور یونانی تہذیبوں کے مابین باہمی تبادلے، سیکھنے کے عمل کے فروغ اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے نظم و نسق کو بہتر بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے چین اور یورپ کے مابین انسانی حقوق کے شعبے میں باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!