اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی مالی اعانت سے تعمیر شدہ منصوبہ میں زمبابوے میں توانائی...

چین کی مالی اعانت سے تعمیر شدہ منصوبہ میں زمبابوے میں توانائی کا مرکزی ذریعہ بن گیا

زمبابوے کے شہر ہوانگ میں ہوانگ تھرمل پاور سٹیشن کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے انرجی ریگولیٹری اتھارٹی (زیرا) نے کہا ہے کہ چین کی مالی اعانت سے تعمیر شدہ ہوانگ تھرمل پاور سٹیشن کا یونٹ 7 اور یونٹ 8 کا منصوبہ سال 2024 میں زمبابوے کے لئے توانائی کا مرکزی ذریعہ رہا۔

زیرا نے اپنی 2024 کی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ اس سال ملک کے ترسیلی نظام میں مجموعی طور پر11 ہزار 82 گیگا واٹ آور(جی ڈبلیو ایچ) بجلی فراہم کی گئی جو 2023 میں فراہم کی گئی 10 ہزار 96 جی ڈبلیو ایچ سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں زیرا نے کہا کہ توانائی کی سالانہ فراہمی ظاہر کرتی ہے کہ ہوانگ 7 اور 8 پاور سٹیشن سال 2024 میں توانائی کے سب سے بڑے ذرائع رہے جنہوں نے 4 ہزار 918 جی ڈبلیو ایچ بجلی  فراہم کی۔

زیرا نے کہا کہ ان 2 یونٹس سے توانائی کی فراہمی میں اضافے کے باعث 2024 میں ملک کی بجلی کی درآمدات میں کمی آئی۔

اگست 2023 میں چین کی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ ہوانگ تھرمل پاور سٹیشن کے توسیعی منصوبے کا آغاز کیا گیا جو زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے تقریباً 780 کلومیٹر دور واقع ہے۔

چینی کمپنی سائنوہائیڈرو نے اس توسیعی منصوبے کو مکمل کیا جس کے تحت موجودہ پاور پلانٹ کے 6 یونٹس میں 2 نئے جنریٹرز یونٹ 7 اور یونٹ 8 شامل کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!