اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاننائب وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی سیکٹر معاملات کا جائزہ اجلاس

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی سیکٹر معاملات کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت متوازن فیصلوں کیساتھ مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی سیکٹر سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں توانائی اور پٹرولیم کے وزراء ، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری توانائی و وزارت خزانہ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مالیاتی استحکام اور صارفین کے تحفظ پر زور دینے کے ساتھ پاور سیکٹر کے اہم پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالے بغیر متوازن فیصلوں کیساتھ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!