امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے ہیں-(شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنے جوہری سرگرمیوں کو تیز کیا تو وہ ملک پر ایک اور فوجی حملے کا حکم دینے پر غور کریں گے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایساہی کریں گے۔
ٹرمپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کی انتظامیہ نے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کو ترک کر دیا ہے، جس پر پہلے ممکنہ سفارتی پیشرفت کے طور پر غور کیا جا رہا تھا۔
بعد ازاں امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جس کے تحت کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی شروع کرنے کے صدر کے اختیار کو محدود کر دیا گیا تھا۔
