اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے ہائبرڈ چاول نے مڈغاسکر میں غذائی تحفظ بڑھادیا

چین کے ہائبرڈ چاول نے مڈغاسکر میں غذائی تحفظ بڑھادیا

مڈغاسکر کے علاقے ماہیٹسی میں چینی زرعی ماہر ہو یوئے فانگ (پہلے دائیں جانب) مقامی کسانوں کے ساتھ ہائبرڈ چاول کی نشوونما کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

انتاناناریوو(شِنہوا)ایک کسان فیموسوا راکاتوندراتسارا نے اپنے لہلہاتے کھیت کے کنارے مسکراتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہماری زمین بمشکل اتنی پیداوار دیتی تھی کہ ہم خود کھا سکیں لیکن اب ہائبرڈ چاول کے ذریعے ہم نہ صرف پیٹ بھر کر کھاتے ہیں بلکہ اضافی فصل فروخت کرتے ہیں اور بچت سے مزید زمین بھی خرید رہے ہیں۔

مڈغاسکر کے دارالحکومت انتانا ناریوو سے تقریباً 35 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک قصبہ ماہیٹسی چینی ہائبرڈ چاول کی اعلیٰ پیداوار  کا علاقہ بن چکا ہے۔

انوسیا ریوو گاؤں میں ہائبرڈ چاول کے ایک اور مقام پر نیلے آسمان اور نرم بادلوں تلے لہلہاتے کھیت افق تک پھیلے ہوئے تھے۔ وزارت زراعت کے ایک ماہر رامبواسلامہ انولالائنا راتسینا مقامی کسانوں کو کیڑوں پر قابو پانے کی تربیت دے رہے تھے۔

چین کے وسطی صوبے ہونان میں 2 بار پودے لگانے کی تربیت حاصل کرنے کے بعدوہ اب مقامی ہائبرڈ چاول کو فروغ دینے والی ایک اہم شخصیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پودے لگانے کی تمام مہارت چینی ماہرین سے سیکھی ہے۔ برسوں کے دوران مڈغاسکر میں چینی ماہرین نے نہ صرف معیاری بیجوں کو فروغ دیا ہے بلکہ عملی فیلڈ ورک سے لے کر نظریاتی تربیت تک علم بھی منتقل کیا ہے۔ اب راتسینا جیسے تکنیکی ماہرین مڈغاسکر بھر کے کسانوں سے اس مہارت کا اشتراک کررہےہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!