چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر وویی شان میں لوگ چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
نیویارک(شِنہوا)نیویارک شہر میں چین کے صوبے فوجیان کے پکوانوں اور ثقافت سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سمندر چینی برادری، کاروباری حلقوں اور تعلیمی اداروں سےوابستہ تقریباً 500 مہمان شریک ہوئے۔
نیویارک میں سمندرپار چینی خاندانوں کی خوشی کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب کا اہتمام امریکن فوجیان ایسوسی ایشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا۔ اس کا مقصد فوجیان کے روایتی پکوانوں اور ثقافت کو نہ صرف چینی تارکین وطن بلکہ امریکی عوام میں بھی فروغ دینا تھا۔
یہ تقریب ایسوسی ایشن کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں مختلف روایتی ثقافتی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں شیر رقص، روایتی چینی ساز گوزینگ، فوژو لہجے میں من اوپیرا اور روایتی چینی لباس چھیونگ سم کا فیشن شو شامل تھے جنہیں حاضرین کی جانب سے بھرپور داد ملی۔
آمدہ ڈریگن کشتی تہوار کی مناسبت سے منتظمین نے شرکاء میں زونگ زی اور خوشبودار ساشے تقسیم کئے جس سے تہوار کی فضا مزید خوشگوار ہوگئی۔
شرکاء نے خطاطی، چائے کے فن اور کاغذ کاٹنے جیسی مختف ثقافتی تجرباتی سرگرمیوں کے ذریعے روایتی کھانے، فن اور تہوار کی ثقافت کے دلکش پہلو کا تجربہ بھی کیا۔
