اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کی آمدنی 2025 کے ابتدائی4 ماہ میں...

چینی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کی آمدنی 2025 کے ابتدائی4 ماہ میں مستحکم رہی

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں(ایس او ایز)نے مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی مجموعی کاروباری آمدنی گزشتہ برس کی نسبت مستحکم رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے بدھ کے روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اپریل تک چین کے ایس او ایز کی مجموعی  کاروباری آمدنی 262.76کھرب یوآن (تقریباً 36.5 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جس میں 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اسی مدت کے دوران ایس او ایز کا مجموعی منافع 13.5 کھرب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 1.7 فیصد کم ہے۔ ایس او ایز کی ٹیکس اور فیس کی ادائیگی 20.4کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو ایک برس قبل سے 0.1 فیصد زائد ہے۔

اپریل کے اختتام تک ایس او ایز کا قرض۔ اثاثہ تناسب معمولی طور پر بڑھ کر 65.1 فیصد ہوگیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

یہ اعداد و شمار صوبائی سطح کے علاقوں اور مرکزی حکومت کے زیر انتظام ایس او ایز سے حاصل کئے گئے ہیں اور ان میں مالیاتی ادارے شامل نہیں ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!