اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشدید گرمی والے ممالک میں خواتین میں سرطان کی شرح میں اضافہ

شدید گرمی والے ممالک میں خواتین میں سرطان کی شرح میں اضافہ

چین کے شمالی شہر تیانجن میں تیانجن یونیورسٹی کے پروفیسر یے شینگ کی قیادت میں ایک تحقیقی ٹیم لیب میں کام کررہی ہے۔(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ خواتین میں کینسر سے اموات کی شرح بھی بڑھی ہے۔ یہ خطہ شدید گرمی کے اثرات کا خاص طور پر شکار ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے فرنٹیئرز اِن پبلک ہیلتھ جریدے میں شائع شدہ ابتدائی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلی کے صحت پر پڑنے والے  اثرات پر بڑھتے ہوئے تحقیق مواد میں ایک اہم اضافہ ہے۔

سائنسدانوں نے 17 ممالک میں خواتین میں مختلف نوعیت کے سرطان کا جائزہ لیا اور ان امراض میں اور اموات میں ایک چھوٹا لیکن نمایاں اضافہ دریافت کیا ہے۔

مصنفین نے لکھا کہ یہ باہمی تعلق اس وقت سامنے آیا ہے جب موسمیاتی تبدیلی بڑھتی ہوئی الٹرا وائلٹ شعاعوں اور فضائی آلودگی کے ذریعے سرطان کے خطرے میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اوزون کی تہہ میں کمی کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ انسانوں کو زیادہ مقدار میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کا سامنا کرنا پڑے۔ درجہ حرارت میں اضافہ خشک سالی اور جنگلاتی آگ کا سبب بھی بن سکتا ہے جو کہ آلودگی پیدا کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف مینی سوٹا کے میسونک کینسر سنٹر کی ایک پبلک ہیلتھ پروفیسر اور رکن ایرینا سٹیپانوف کے حوالے سے کہا گیا ہے یہ صورتحال ان متعدد عناصر کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے جو سرطان کا سبب بنتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!