سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بی وائے ڈی اور جان کیلز سی جی آٹو کے نمائندے بی وائے ڈی کے پریمیم لگژری برانڈ ڈینزا کی مقامی مارکیٹ میں اجرا کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہےہیں۔(شِنہوا)
کولمبو(شِنہوا)چین کی نئی توانائی گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی اپنے مقامی تقسیم کار جان کیلز سی جی آٹو کے ذریعے اپنے پریمیم لگژری برانڈ ڈینزا کو متعارف کرانے کے منصوبوں کے ساتھ سری لنکا میں اپنے قدم جما رہی ہے۔
یہ بات ایک پریس کانفرنس میں بتائی گئی۔ بی وائی ڈی اور جان کیلز کے نمائندوں نے مقامی مارکیٹ میں ڈینزا کے داخلے کو آسان بنانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جو سری لنکا کی اعلیٰ درجے کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ کو وسعت دینے کی ان کی مشترکہ خواہش کا اظہار ہے۔
2010 میں جاری کردہ ڈینزا پرتعیش نئی توانائی گاڑیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس کی موجودہ لائن اپ میں ڈی9،این 7، زیڈ 9 اور زیڈ 9 جی ٹی جیسے پریمیم ماڈلز شامل ہیں جو سری لنکا کے صارفین کو مکمل طور پر بہتر سفری تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جان کیلز گروپ کے چیئرپرسن کرشن بلیندرا نے کہا کہ سری لنکا کے نئی توانائی گاڑیوں کے شعبے میں بی وائی ڈی کی تیزی سے کامیابی ہماری شراکت داری کی مضبوطی اور نقل و حرکت کے مستقبل سے متعلق ہمارے مشترکہ سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینزا کا آمدہ تعارف ایک اور دلچسپ باب کا آغاز ہے جو مقامی صارفین کو پریمیم این ای وی تجربات سے روشناس کرائے گا۔
