اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی اور یورپی کاروباری اداروں کا سیمی کنڈکٹر تعلقات مزید گہرا کرنے...

چینی اور یورپی کاروباری اداروں کا سیمی کنڈکٹر تعلقات مزید گہرا کرنے کا عزم

چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اس نے چین اور یورپ کے درمیان سیمی کنڈکٹر شعبے میں تعاون سے متعلق منگل کے روز ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اس نے چین اور یورپ کے درمیان سیمی کنڈکٹر شعبے میں گہرے تعاون پر بات چیت کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔

منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں مرکزی حکومتی محکموں کے عہدیدار، چائنہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن اور چین میں یورپی یونین چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے علاوہ دونوں اطراف سے 40 سے زائد سیمی کنڈکٹر کاروباری اداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چین اور یورپ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اس میدان میں تعاون کو مضبوط کرنا فریقین کے مشترکہ مفادات سے مطابق رکھتا ہے۔

بڑھتی ہوئی غیریقینی صورتحال میں ایک پیچیدہ اور مشکل بین الاقوامی منظرنامے کے پس منظر میں چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو آگے بڑھانے اور کاروباری اداروں کے لئے ایک شفاف ، مستحکم، واضح اور قابل پیشگوئی ماحول پیدا کرنے کے لئے کام جاری رکھے گا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین یکطرفہ اقدامات اور دھونس کی پالیسیوں کی سختی سے مخالفت اور عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!