اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلماسکو جلد ہی کیف کو امن کی یادداشت پیش کرے گا

ماسکو جلد ہی کیف کو امن کی یادداشت پیش کرے گا

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا ماسکو میں پریس کانفرنس کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ ماسکو جلد ہی کیف کو امن کی یادداشت کا ایک مسودہ بھیجے گا جس میں ممکنہ تصفیے کے اہم اصولوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

زخارووا نے  ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ روس مستقبل کے امن معاہدے سے متعلق ایک یادداشت کے مسودے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جس میں کئی امور کا خاکہ پیش کیا جائے گا جن میں تصفیے کے اصول، ممکنہ امن معاہدے کا وقت اور ممکنہ جنگ بندی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب یادداشت مکمل ہو جائے گی تو اسے کیف بھیج دیا جائے گا اور روس توقع کرتا ہے کہ یوکرین بھی جواب میں اپنا مسودہ تیارکر رہا ہوگا۔

گزشتہ ہفتے ایک ٹیلی فون کال میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کی شرائط کا خاکہ پیش کرنے والی ایک یادداشت کا مسودہ تیار کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!