اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ نے طلبہ ویزوں کے نئے انٹرویوز روک دیئے

امریکہ نے طلبہ ویزوں کے نئے انٹرویوز روک دیئے

امریکہ نے طلبہ ویزوں کے نئے انٹرویوز فوری طور پر روک دیئے۔ (شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)امریکی حکومت نے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ ویزوں کی درخواستوں پر نئے انٹرویوز کو روک دیں کیونکہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام غیر ملکی طلبہ کو سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے۔

مقامی میڈیا نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ ایک مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر موثر اور درکار سوشل میڈیا سکریننگ اور جانچ پڑتال کے دائرہ کار کو بڑھانے کی تیاری کے سلسلے میں قونصل خانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ طلبہ یا تبادلہ پروگرام کے ویزوں کے لئے مزید انٹرویوز اپائنٹمنٹس کی گنجائش نہ بڑھائیں، جب تک کہ مزید رہنمائی جاری نہ کی جائے، جس کی آئندہ چند دنوں میں توقع ہے۔

مراسلے میں براہ راست یہ واضح نہیں  کہ مستقبل میں سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کس چیز کے لئے کی جائے گی۔

اس سے قبل امریکی حکومت نے سوشل میڈیا سکریننگ کی کچھ شرائط عائد کی تھیں، جن کا بنیادی مقصد ان طلبہ کو واپس بھیجنا تھا جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔ نیا اقدام اس طرح کی گزشتہ کوششوں میں ایک اہم توسیع ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس پابندی سے ہزاروں بین الاقوامی طلبہ متاثر ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اعلیٰ امریکی تعلیمی اداروں میں بین الاقوامی داخلوں میں کمی آسکتی ہے۔

امریکی حکومت نے جامعات خاص کر ہاورڈ یونیورسٹی جیسی اشرافیہ اور لبرل جامعات کو ہدف بنانے کے لئے مختلف قوانین کا استعمال کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کیمپس میں یہودی دشمنی کو ہوا دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امیگریشن کریک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے جس کے دوران متعدد طلبہ گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!