اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانیوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور...

یوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 28 مئی 1998 کو پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں منایا جانے والا یہ دن جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن کی بحالی اور دفاعی خودمختاری کے حصول کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم ، اتحاد ، باوقار اور پرامن وجود کیلئے غیر متزلزل جستجو کا مظہر ہے اور پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے جو اجتماعی عوامی امنگوں کی عکاس ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یوم تکبیر دور اندیش قیادت ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور یہ دن خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے جبکہ یہ دن ہمارے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس کے نظریئے کی تصدیق بھی کرتا ہے۔

ہمارے نظریئے کی جڑیں خطے میں امن اور اسٹریٹجک استحکام کے اصول پر مبنی ہیں۔

مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، ہماری صلاحیت صرف اور صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہے اور یہ امن کی ضامن ہے، آئیے اس دن وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی عہد کی تجدید کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والوں کی قربانیوں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!