اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین امریکہ سے درآمدات کے بغیر بھی غذائی ، توانائی کی ضروریات...

چین امریکہ سے درآمدات کے بغیر بھی غذائی ، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عہدیدار

چین ، شمالی شہر تیان جن میں سینٹرل گرین ریزرو تیان جن ڈونگلی ڈائریکٹ ویئرہاؤس کمپنی لمیٹڈ کے کی ڈاگینگ شاخ میں عملہ اناج منتقل کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین امریکہ سے اشیا کی خریداری بند کرنے کے باوجود اپنے اناج اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ ژاؤ چھن شین نے امریکی ٹیکس  کے اثرات سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے پاس اناج کے وافر ذخائر موجود ہیں اور امریکہ سے اناج کی درآمدات گزشتہ برس  ملکی کھپت کا بہت ہی معمولی حصہ تھی۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ امریکہ سے اناج کی درآمدات بنیادی طور پر چارےمیں استعمال ہوتی ہیں اور عالمی منڈی میں اس طرح کے  اناج کے کئی متبادل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم امریکہ سے چارہ اناج اور  تیل کے بیج خریدنا بند  کر دیں تو چین میں اناج کی فراہمی پر بہت ہی کم اثر پڑے گا۔

توانائی سے متعلق  ژاؤ نے کہا کہ 2024 میں امریکہ سے خام تیل، قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمدات چین میں توانائی کی کھپت کا بہت ہی معمولی حصہ تھیں۔ چین میں توانائی کے مقامی وسائل  وافر ہے  اور وہ عالمی منڈی  میں مختف ذرائع سےانہیں درآمد بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چینی ادارےامریکہ سے توانائی کی درآمدات کو کم یا مکمل طور پر بند کر دیں تو اس سے چین کی توانائی کی مقامی فراہمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!