اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے اپنے پہلے جامع ماحولیاتی ضابطے کا مسودہ جاری کردیا

چین نے اپنے پہلے جامع ماحولیاتی ضابطے کا مسودہ جاری کردیا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگبو میں یوئے ہو پارک اور شہر کی بلند و بالا عمارتوں کا فضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین ماحول دوست کاوشوں میں نمایاں اضافے کی جانب گامزن ہے اور اس نے اپنے پہلے جامع ماحولیاتی ضابطے کا مسودہ جاری کردیا ہے۔

چین کی قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کو ابتدائی مطالعے کے لئے پیش کیا گیا مسودہ 5 ابواب میں ایک ہزار 188 دفعات پر مشتمل ہے جن میں عمومی اصول، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول، ماحولیاتی تحفظ، ماحول دوست اور کاربن کے کم اخراج پر مبنی ترقی، قانونی ذمہ داری اور تکمیلی دفعات شامل ہیں۔

ضابطے کی منظوری کے بعد یہ 2020 میں منظور کئے گئے فوجداری کوڈ کے بعد چین کا دوسرا باضابطہ قانونی ضابطہ بن جائے گا۔ ماحولیاتی ضابطے کی تدوین 2023 میں شروع کی گئی تھی۔

چین نے اپنا پہلا ماحولیاتی تحفظ قانون 1979 میں تیار کیا تھا۔ اس کے بعد سے چین نے ماحولیاتی قانون سازی کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے اور آج ملک میں 30 سے زائد قوانین، 100 سے زیادہ انتظامی ضوابط اور دیگر متعدد قانونی دستاویزات پر مشتمل جامع قانونی نظام موجود ہے۔

27 سے 30 اپریل تک جاری اس اجلاس میں قانون ساز اس مسودے اور دیگر قانونی بلوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!