جیو چھوان(شِنہوا)چین کے شین ژو-19 خلائی جہاز کے عملے نے ایک تقریب میں تمام امور شین ژو-20 کے عملے کے سپرد کردیئے ہیں اور ملک کے خلائی سٹیشن کی چابیاں بھی انہیں حوالے کردی ہیں۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق شین ژو -19 کے عملے نے اب تمام طے شدہ کام مکمل کرلئے ہیں۔ تینوں خلاباز شین ژو-19 خلائی جہاز لے کر 29 اپریل کو چین کے شمال اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں لینڈنگ کے مقام ڈونگ فینگ پر واپس اترے گا۔
تینوں خلابازوں کی واپسی پر استقبال کے لئے لینڈنگ کے مقام پر حتمی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
