اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین آر ایم بی شرح تبادلہ کو مناسب اور متوازن سطح پر...

چین آر ایم بی شرح تبادلہ کو مناسب اور متوازن سطح پر برقرار رکھے گا، مرکزی بینک

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں طلوع آفتاب کے وقت بوند کے علاقے کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے کہا ہے کہ چین مناسب اور متوازن سطح پر آر ایم بی کی شرح تبادلہ کا بنیادی استحکام برقرار رکھے گا۔

پی بی او سی کے ڈپٹی گورنر ژو لان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے متعدد معیشتوں پر ٹیرف میں اضافے کا اعلان عالمی مالیاتی منڈی میں شدید اتار چڑھاؤ کا سبب بنا ہے۔ تاہم چین کی مالیاتی منڈی نے مضبوط لچک دکھائی ہے اور بلاتعطل کام کر رہی ہے۔

ژو نے کہا کہ کسی ایک منڈی اور اثاثے کی تبدیلیوں کا چین کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر پر اثر عموماً محدود ہوتا ہے۔

ژو نے کہا کہ چین کے پاس مضبوط اقتصادی بنیاد، ضروری متوازن بین الاقوامی ادائیگیوں کا نظام اور لچکدار غیر ملکی زر مبادلہ کی منڈی موجود ہے جو آر ایم بی کے ایکسچینج ریٹ کے بنیادی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرتی رہے گی۔

ژو نے کہا کہ پی بی او سی آئندہ کے اقدامات میں معتدل طور پر نرم مالیاتی پالیسی کو نافذ کرتا رہے گا اور حقیقی معیشت کی حمایت بڑھائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زر مبادلہ کی منڈی کی لچک کو مستحکم کیا جائے گا، منڈی کی توقعات کو مستحکم کیا جائے گا، منڈی کے انتظام کو بہتر بنایا جائے گا اور آر ایم بی کی شرح تبادلہ کو حد سے زیادہ بڑھنے سے روکا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!