چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں شہری ایک پارک میں فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہورہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کے بارے میں ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں چین کے حیاتیاتی ماحولیاتی معیار میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے اتوار کو بیجنگ میں اپنے 4 روزہ 15 ویں اجلاس کا آغاز کیا۔
چین کے وزیر ماحولیات ہوانگ رون چھیو نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں چین نے ہوا کے معیار میں مسلسل بہتری دکھائی کیونکہ ہوا کے اچھےمعیار والے دنوں کا تناسب 87.2 فیصد تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جبکہ شدید آلودہ دنوں کا تناسب 0.7 فیصد پوائنٹس کم ہوکر 0.9 فیصد رہ گیا۔
ہوانگ نے کہا کہ زمینی سطح پر ملک کے پانی کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے جبکہ زیر زمین پانی اور سمندری پانی کا معیار مستحکم رہا ہے۔
مٹی کی آلودگی پر قابو پانے کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اہم نگرانی کے مقامات پر بھاری دھات کی سطح میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور ابتدائی طور پر مٹی کی مزید خرابی پر قابو پالیا گیا ہے۔
ہوانگ نے کہا کہ 2024 کے لئے ماحولیاتی معیار میں بہتری کے تمام اہداف کو پورا کرلیا گیا ہے جو 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) میں بیان کردہ طے شدہ بہتری سے تجاوز کر گیا ہے۔
14 ویں 5 سالہ منصوبے کی مدت کے آخری سال 2025 کو دیکھتے ہوئے ہوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ کی کوششیں منصوبے کے اہداف کو مکمل طور پر حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گی، جس میں پی ایم 2.5 کی سطح میں مزید کمی اور ہوا کے اچھے معیار والے دنوں کے تناسب میں اضافہ شامل ہے۔
