اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی کسان کا محصولات کی وجہ سے چین کی منڈی کھو دینے...

امریکی کسان کا محصولات کی وجہ سے چین کی منڈی کھو دینے پر اظہارافسوس

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں بیدا ہوانگ گروپ کے سویابین کے کھیتوں میں مشین کے ذریعے کٹائی کی جارہی ہے-(شِنہوا)

شکاگو(شِنہوا)ایک امریکی کسان نے بتایا ہے کہ محصولات سے متعلق امریکی پالیسیاں امریکی سویابین کی صنعت کے لئے سنگین مسائل پیدا کر رہی ہیں اور مارکیٹ کے نقصانات اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث وسیع تر معاشی تباہی کا خطرہ ہے۔

چین طویل عرصے سے امریکی سویابین کے لئے ایک اہم برآمدی منڈی رہا ہے۔ وسط مغربی  ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے کسان کورے گڈہو نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ تمام امریکی سویابین کا 50 فیصد چین کو برآمد کیا گیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ جتنی زیادہ ہم منڈی کھو ئیں گے، ہمیں سویابین کے لئے نیا مقام تلاش کرنا پڑے گااور یہ ایک مشکل عمل ہے۔ ابھی ہمیں انہیں کہیں اور لے جانے کی جگہ محدود ہے۔

امریکی زرعی مراکز میں سے ایک اہم مرکز آئیووا پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ گڈہیو نے بتایا کہ زرعی آمدن میں کمی مقامی آبادی میں ایک ردعمل پیدا کر رہی ہے، جس میں کوآپریٹوز کی جانب سے کم سرمایہ کاری، سست تجارتی سرگرمیاں اور متعلقہ کاروباروں میں چھانٹی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!