اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندنیا کا سب سے بڑا گاڑی بردار جہاز چینی بندرگاہ سے اپنے...

دنیا کا سب سے بڑا گاڑی بردار جہاز چینی بندرگاہ سے اپنے پہلے سفر پر روانہ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں چین کے درآمدی وبرآمدی میلے کے کمپلیکس میں 22ویں گوانگ ژو انٹرنیشنل آٹوموبائل نمائش میں بی وائے ڈی کی یانگ وانگ یو 7 گاڑی کھڑی ہے-(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا) چین کا اپنا تیار کردہ گاڑی بردار بحری جہاز بی وائے ڈی شین زین، بی وائے ڈی کی 7 ہزار نئی توانائی گاڑیوں(این ای ویز) کو لے کر اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے۔

شین زین میں قائم کار ساز بی وائے ڈی کے مطابق یہ جہاز چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کی تائی کانگ بندرگاہ سے روانہ ہوا اور توقع ہے کہ یہ 30 دن سے زائد سمندری سفر کے بعد برازیل کی اتاجائی بندرگاہ پہنچے گا۔

چائنہ مرچنٹس گروپ کے تحت ایک شپ یارڈ میں تیار کیا گیا بی وائے ڈی شین زین 9 ہزار 200 معیاری گاڑیوں کی گنجائش کا حامل این ای وی گاڑی بردار جہاز ہے۔ یہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بی وائے ڈی کا چوتھا خصوصی جہاز ہے۔ اس سے پہلے کے تینوں جہاز بھی چین میں آزادانہ طور پر تیار کئے گئے تھے۔

219 میٹر طویل اور 37.7 میٹر چوڑا بی وائے ڈی شین زین، جیانگسو کے شہر یی ژینگ میں حوالے کیا گیا۔ یہ جہاز جدید ترین ماحول دوست ٹیکنالوجیز پر مشتمل ہے جن میں اعلیٰ کارکردگی، توانائی کی بچت والے مرکزی انجن، بوائل آف گیس(بی او جی) ری کنڈینسر اور اینٹی فاؤلنگ، ڈریگ کم کرنے والی کوٹنگز شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!