چین کے نانشا چھونڈاؤ کے شیان بن جیاؤ سمندری جھیل میں فلپائنی جہاز 9701 (پس منظر میں) کے دانستہ طورپر چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز 5205 سے ٹکرانے کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی خلاف ورزیوں کو روکے کیونکہ فلپائن سے تعلق رکھنے والے 6 افراد چین کے انتباہ اور مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوبی بحیرہ چین میں تئی شیان جیاؤ میں غیر قانونی طور داخل ہوئے ہیں۔
ترجمان لیو ڈی جون نے کہا کہ سی سی جی کے افسران نے موقع پر پہنچ کر قانون کے مطابق تصدیق اور نفاذ کے اقدامات کئے۔
لیو ڈی جون نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کو نانشا چھونڈاؤ سمیت تائی شیان جیاؤ اور ملحقہ سمندر پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری اور جنوبی بحیرہ چین (ڈی او سی) میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی ہے جس سے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی سی جی چین کے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا اور چین کی حدود میں قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں انجام دے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link