اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینغیر ملکی ملکیت کا حامل شنگھائی کا پہلا ہسپتال کیسا ہے؟

غیر ملکی ملکیت کا حامل شنگھائی کا پہلا ہسپتال کیسا ہے؟

’’ آج ہم شنگھائی کے مغربی علاقے ضلع کِنگ پو میں واقع ڈیلیٹا ہیلتھ ہسپتال میں موجود ہیں۔ مقامی لوگ اس ہسپتال سے واقف ہیں۔ یہ ہسپتال حال ہی میں ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزرا ہے۔ صحت کے شعبے میں چین کی وسیع تر کھلے پن کی پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ اب شنگھائی کا ایسا پہلا ہسپتال بن چکا ہے جو مکمل طور پرغیر ملکی ملکیت حامل ہے۔ یہ دل کی امراض کے حوالے سے چین کا پہلا غیر ملکی ملکیتی اسپیشل ہسپتال بھی ہے۔‘‘

یہ ہسپتال سال 2016 میں ایک مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ یہاں دل کے مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ یہ ہسپتال سال 2018 میں شنگھائی کے میڈیکل انشورنس سسٹم میں شامل ہوا۔ مئی 2024 میں سوائر پیسیفک لمیٹڈ نے ایک معاہدے کے تحت ڈیلیٹا ہیلتھ کےسب سے بڑا شیئر ہولڈر کی حیثیت حاصل کر لی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیف اسٹاپلز، منیجنگ ڈائریکٹر، ہیلتھ کیئر، سوائر پیسیفک

’’ اس ہسپتال میں ہمیں اسٹریٹجک اور آپریشنل دونوں حوالوں سے فیصلوں میں زیادہ لچک ملتی ہے۔ یہ ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم ڈیلیٹا ہیلتھ کو سوائر کی مجموعی ہیلتھ کیئر حکمت عملی کے ساتھ بہتر طریقے سے ہم آہنگ کر لیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس نئی پالیسی کی رفتار کو  اپنے لئے مفید بناتے ہوئے ہم اپنے مریضوں کو عالمی سطح کی طبی ٹیکنالوجیز فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ نجی شعبہ عوامی شعبے کے ساتھ ایک اہم شراکت دار ہے۔ سوائر چین کی ترقی میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے۔‘‘

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!