اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی زانگ میں 12 برس کے دوران سڑکوں کی لمبائی تقریباً دوگنا...

شی زانگ میں 12 برس کے دوران سڑکوں کی لمبائی تقریباً دوگنا ہوگئی، وائٹ پیپر

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختارعلاقے کے شہر لہاسا کی کاؤنٹی لوہن ژوب کے قصبے کوڈوئی میں موسم بہار کی کاشتکاری کے آغاز کی تقریب میں کسان شریک ہیں۔ (شِنہوا)

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں سڑکوں کی لمبائی 12 برسوں کے دوران تقریباً دوگنا ہوگئی ہے ۔ یہ 2024 کے اختتام تک 1 لاکھ 24 ہزار 900 کلومیٹر ہوگئی ہے جو 2012 میں 65 ہزار 200 کلومیٹر تھی۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک وائٹ پیپر کے مطابق اس مدت کے دوران خطے میں شاہراہوں کے بڑے منصوبوں کے لئے مقررہ اثاثہ سرمایہ کاری پر 401.93 ارب یوآن (تقریباً 56 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے گئے۔

خطے میں 2024 تک 1 ہزار 359 کلومیٹر ریلوے لائن زیراستعمال تھی جو 2012 کے 701 کلومیٹر سے تقریباً دوگنا ہے۔ اس خطے سے  78 مقامی اور بین الاقوامی شہروں کو جوڑنے والی 183 پروازیں بھی چلتی ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق اس طرح ٹرانسپورٹ کی بہتر بنیادی شہری سہولیات اور خدمات نے پورے خطے میں سفر کو آسان بنایا ہے۔

ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات نے ’’نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق‘‘ کے عنوان سے یہ دستاویز جاری کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!