چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں شہریوں کے ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا گیا ہے۔ (شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقے شی زانگ میں شہریوں کے ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کے حقوق کا سختی سے تحفظ کیا گیا ہے۔
خطے کے صدرمقام لہاسا میں جمعہ کے روز ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں ’’نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق‘‘ کے عنوان سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق 2012 میں 18 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے بعد سے شی زانگ میں عوامی کانگریس کو منتخب کرنے کے لئے کاؤنٹی اور قصبے کی سطح پر 2 مرتبہ انتخابات منعقد ہوچکے ہیں،اس میں خطے کے 90 فیصد سے زائد اہل رائے دہندگان اور کچھ جگہوں پر 100 فیصد نے ان براہ راست انتخابات میں حصہ لیا۔
دستاویز کے مطابق اس وقت خطے میں 4 سطح پر عوامی کانگریس میں 42 ہزار 153 نائبین ہیں جس میں 89.2 فیصد تبتی یا دیگر نسلی اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
خطے میں کمیونٹی سطح کا خود حکمرانی نظام قائم ہے جس میں دیہاتیوں اور رہائشیوں کی کانگریس اور انتخابی کمیٹیوں کی تنظیم ، ووٹر کا اندراج ، سفارش اور نامزدگی ، امیدواروں سے متعلق فیصلے ، رائے شماری اور دیگر طریقہ کار شامل ہیں۔
