چین۔روس مشترکہ بحری مشقوں میں شریک روسی کارویٹ گرومکی کے عملے کے ارکان چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ کی نیول بندرگاہ پر موجود ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین، ایران اور روس کی بحری افواج نے 9 سے 13 مارچ تک ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے قریب "سکیورٹی بیلٹ 2025” کے نام سے ایک مشترکہ مشق کی۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "مل کر امن اور سلامتی کا قیام ” کے موضوع کے تحت منعقدہ مشق میں تینوں ممالک کے 10 سے زیادہ بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل آپریشن فورسز اور غوطہ خور یونٹس نے حصہ لیا جس میں انسداد دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق مشق میں شریک افواج کی ٹیکٹیکل کمانڈ کوآرڈینیشن اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا اور تینوں ممالک کے درمیان فوجی اعتماد اور عملی تعاون گہرا ہوا۔
وو نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین، ایران اور روس 2019 سے اب تک 5 مشترکہ بحری مشقیں کامیابی سے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ بحری سلامتی کے تعاون میں فعال انداز سے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اورعلاقائی امن و استحکام میں نیا کردارادا کرنے کا خواہشمند ہے۔
