چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختارعلاقے کے صدرمقام لہاسا میں پوتالا محل کے سامنے واقع میدان کا ایک منظر ۔(شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے ہر قصبے اور ٹاؤن شپ میں ففتھ جنریشن وائرلیس نیٹ ورک موجود ہے۔
جمعہ کے روز جاری کردہ ایک وائٹ پیپر کے مطابق یہ سروس 2024 تک خطے کے 70 فیصد انتظامی گاؤں تک بھی پہنچ چکی تھی۔ خطے میں اس وقت جی 5 بیس اسٹیشن کی تعداد 17 ہزار 881 ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 21 لاکھ 40 ہزار موبائل فون صارفین یا شی زانگ کے مجموعی موبائل صارفین کے 60.5 فیصد 5 جی استعمال کررہے ہیں۔
وائٹ پیپر کے مطابق2024 تک خطے کے تمام انتظامی گاؤں کو فائبر آپٹکس اور 4 جی کنکشنز کی سہولت میسر تھی۔ مجموعی طور پر28 لاکھ 70 ہزار گھرانوں کو گیگا بٹ فائبر آپٹک نیٹ ورکس تک رسائی حاصل تھی جبکہ 15 لاکھ 90 ہزار سے زائد گھرانے فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات سے استفادہ کررہے تھے۔
ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات نے ’’نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق‘‘ کے عنوان سے یہ دستاویز جاری کی ہے۔
