چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ژاؤ یوآن کے پانیوں میں ایک آف شور فوٹووولٹک بجلی منصوبہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں فروری کے اختتام تک پہلی بار غیر فوسل ایندھن سے توانائی کی نصب شدہ پیداواری گنجائش 2 ارب کلو واٹ سے زائد ہوگئی۔
چائنہ الیکٹرسٹی کونسل کے مطا بق یہ اعداد و شمار ملک کی کل نصب شدہ توانائی پیدا کرنے کی گنجائش کا 58.8 فیصد ہیں۔
ہوا اور شمسی توانائی پر مشتمل نئی توانائی کی نصب شدہ پیداواری گنجائش گزشتہ ماہ کے اختتام تک 1.46 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو ملک میں توانائی کی مجموعی پیداواری گنجائش کا 42.8 فیصد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2021 کے اختتام پر چین کی غیر فوسل ایندھن سے توانائی کی نصب شدہ پیداواری گنجائش پہلی بار 1 ارب کلو واٹ سے زائد ہوئی تھی۔
نصب شدہ گنجائش میں تیزی سے اضافہ توانائی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اور کم کاربن منتقلی تیز کرنے کے لئے بجلی کے شعبے کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
