ایک ٹرین کنڈکٹر چین-لاؤس ریلوے کی بلٹ ٹرین نمبرسی385 میں فرائض سر انجام دے رہی ہے۔(شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) چین-لاؤس ریلوے نے 3 دسمبر 2021 سے اپنے آغاز کے بعد سے اب تک 5کروڑسے زائد مسافر دورے محفوظ طریقے سے مکمل کئے ہیں۔
چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت یہ ایک سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ 1 ہزار35 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینٹیان سے جوڑتی ہے۔
اس نے علاقائی رابطے کو نمایاں طریقے سے بہتر بناکر علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے، عوامی ثقافتی تبادلے کو آسان بنایا ہے اور ایک سنہری نقل وحمل کی راہداری کی حیثیت سے ترقی کی بڑی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
چائنہ ریلوے کونمنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جمعہ تک ریلوے سے مسافر ٹرینوں کے 71ہزار دورے مکمل کئے،اس سے دنیا بھر کے 112 ممالک اور خطوں کے 4لاکھ80ہزار سے زائد بین الاقوامی سیاحوں کو سہولت ملی۔
ریلوے آپریٹر کے مطابق مسافر وں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،ابتدائی آپریشنل مرحلے میں مسافروں کی ماہانہ تعداد 6لاکھ تھی جو اس مکمل راستے میں بڑھ کر 16 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
کمپنی کے مطابق چین اور لاؤس کے ریلوے حکام نے سیاحتی محکموں کے ساتھ مل کر ریلوے پر بین الاقوامی سفر کی خدمات کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری کی ہےجس سے راستے کے قریب مناظر، ہوٹلوں اور ریستورانوں جیسی متعلقہ سیاحتی صنعتوں کو فائدہ ہوا۔
چین-لاؤس ریلوے خدمات اب کئی زبانوں میں دستیاب ہے جس میں چینی، لاؤ اور انگریزی شامل ہیں جو اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں ترجمہ کرنے والے آلات کی مدد سے مہیا کی جاتی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی پورٹیبل بلڈ پریشر مانیٹر جیسی صحت پر توجہ مرکوز کرنے والی سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔
