چینی وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین-نوئل بیرٹ سے مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین-نوئل بیرٹ کے ساتھ بات چیت کی۔
وانگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی رہنمائی پر عمل کرنے، تمام شعبوں اور ہر سطح پر بات چیت بڑھانے، اختلافات کم کرنے اور تعاون گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں چین اور فرانس کو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہئے، تزویراتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہئے اور ایک دوسرے کی اہم کثیرجہتی تجاویز اور اقدامات کی حمایت کرنی چاہئے۔
وانگ نے کہا کہ چین فرانس کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لئے ترجیحی شراکت دار سمجھتا ہے۔ چین دوطرفہ تعاون میں نئی رفتار لانے کے لئے فرانس کے ساتھ روایتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، باہمی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ عوامی حمایت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے باہمی ہم آہنگی اور دوستی کو گہرا کریں۔
بیرٹ نے فرانس اور چین کے درمیان عملی تعاون کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے فرانس۔چین تعلقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
بیرٹ نے کہا کہ فرانس چین کو اہم شراکت دار سمجھتا ہے، ایک چین کی پالیسی کی بھرپور پاسداری کرتا ہے اور چین کے ساتھ مشترکہ مستقبل پر مبنی اور طویل مدتی مستحکم تعلقات کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔ فرانس آزاد تجارت کا حامی جبکہ ترک تعلق اور تجارتی جنگوں کے خلاف ہے۔
