اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایکس پی ای این جی فلائنگ کار نے چین کے وسطی شہر...

ایکس پی ای این جی فلائنگ کار نے چین کے وسطی شہر ہونان میں آزمائشی پرواز مکمل کرلی

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگ دے میں سیاحتی مقام لیوئے جھیل پر ایکس پی ای این جی کی فلائنگ کار اے ای آر او ایچ ٹی کے فضائی ماڈیول کا تجربہ کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

چھانگشا(شِنہوا)الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی ایکس پی ای این جی کی تیار کردہ فلائنگ کار ‘لینڈ ایئر کرافٹ کیریئر’ نے چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ دے میں عوامی آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔

فلائنگ کار کے فضائی ماڈیول نے جھیل کے اوپر پرواز کی۔ 40 میٹر کی بلندی تک پرواز کے دوران یہ چھانگ دے میں ایک خوبصورت مقام لیوئے جھیل کے اوپر چکر لگانے کے بعد بحفاظت اصل مقام پر اتر گئی۔

ایکس پی ای این جی کی فلائنگ کار سے منسلک ادارے ہوئی تیان کے بانی ژاؤ ڈیلی نے کہا کہ اس فلائنگ کار کو سیر و سیاحت اور بچاؤ دونوں مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ فلائنگ کار ایک زمینی ماڈیول اور ایک فضائی ماڈیول پر مشتمل ہے۔ زمینی ماڈیول ایک برقی گاڑی ہے جبکہ فضائی ماڈیول برقی طور پر عمودی اڑان بھرنے اور اترنے (ای وی ٹی او ایل) کے نام سے جانی جاتی ہے۔

گزشتہ سال شنگھائی کے علاقے لوجیازوئی میں ایک آزمائشی پرواز کی گئی تھی۔ اس پراڈکٹ کو تقریباً 5000 آرڈر ملے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!