اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسپین اور چین کی کمپنیوں کا یورپ کے سب سے بڑے مربوط...

سپین اور چین کی کمپنیوں کا یورپ کے سب سے بڑے مربوط کمپیوٹر سنٹر کی تعمیر کے لئے اشتراک

جینان-1 مائیکرو نینو سیٹلائٹ کے کوائنٹم کی کلیدی تقسیم کے تجربے کا منظر-(شِنہوا)

ہیفے(شِنہوا) ہسپانوی سرمایہ کار ہاویر رومیرو کی زیر قیادت سرمائے کی کمپنی چائنہ لنک ای ایس جی ٹی نے چینی کوانٹم کمپیوٹنگ کمپنی اوریجن کوانٹم کے ساتھ یورپ کے سب سے بڑے مربوط کمپیوٹنگ پاور سنٹر کی مشترکہ ترقی کے حوالے سے ایک تزویراتی تعاون کا معاہدہ کیا۔ معاہدے پر چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں دستخط کئے گئے۔

معاہدے کے مطابق فریقین کوانٹم کمپیوٹنگ میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور مصنوعات کی تحقیق کو مربوط کریں گے اور سپین میں سپرکمپیوٹنگ، کوانٹم کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹنگ کو یکجا کرنے والے مربوط کمپیوٹنگ پاور سنٹر کی تعمیر پر مشترکہ تحقیق کریں گے۔ فریقین کلاسیکی-کوانٹم ہائبرڈ کمپیوٹنگ کلاؤڈ سروس پلیٹ فارم بھی قائم کریں گے۔

اس کے علاوہ دونوں کمپنیاں کوانٹم مزاحم انکرپشن ٹیکنالوجیز کی ترقی اور ان کے استعمال پر بھی تعاون کریں گی تاکہ کوانٹم کے دور میں معلومات کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

چائنالنک ای ایس جی ٹی نے علی بابا، ٹین سینٹ، سپیس ایکس اور چینی قابل تجدید توانائی کمپنی سن گرو جیسی عالمی سطح کی معروف کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور اس وقت سپین کے شہر مالاگا میں کوانٹم ریسرچ لیب قائم کر رہی ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ اوریجن کوانٹم سمیت عالمی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کرے تاکہ اس سہولت کو یورپ کے سب سے بڑے مربوط کمپیوٹنگ سنٹر کے طور پر قائم کیا جا سکے۔ اس سنٹر کی گنجائش 1 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں کلاسیکی اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔

رومیرو نے کہا کہ چین کی کوانٹم کمپیوٹنگ کی ترقی دنیا میں سر فہرست ہے اور ہمارا مقصد بین الاقوامی تعاون کی لیبارٹری کے قیام کے لئے اعلیٰ کوانٹم کمپیوٹنگ کمپنیوں کو سپین لانا ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ شراکت داری میں مالیات، قابل تجدید توانائی اور بائیومیڈیسن جیسے شعبوں میں کوانٹم کمپیوٹنگ کے استعمال پر تحقیق کے منصوبے کو بھی اجاگر کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!