اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغانستان میں پولیس نے 304 ٹن سے زائد غیرقانونی منشیات برآمد کرلی

افغانستان میں پولیس نے 304 ٹن سے زائد غیرقانونی منشیات برآمد کرلی

 

افغانستان کے صوبہ جوزجان میں ایک افغان سکیورٹی اہلکار منشیات تیار کرنے والی سہولیات نذر آتش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

کابل (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں انسداد منشیات پولیس نے فارسی کیلنڈر کے مطابق 20 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے سال 1403 کے دوران 304 ٹن سے زیادہ غیر قانونی منشیات برآمد کرکے  تلف کردیا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان ملا اسد اللہ جمشید نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت قندھار شہر اور 19 اضلاع میں 446 کارروائیوں میں ہیروئن، افیون پوست، چرس، نشہ آور گولیاں اور ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء سمیت مجموعی طور پر 304.4 ٹن غیر قانونی منشیات برآمد کی گئیں۔

افسر نے بتایا کہ پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث 222 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے انہیں متعلقہ اداروں کے سپرد کردیا ہے۔

افغان عبوری حکومت نےملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!