اتوار, مارچ 1, 2026
پاکستانسپریم کورٹ، شہباز شریف 10 ارب ہرجانہ کیس، عمران خان کی نظرثانی...

سپریم کورٹ، شہباز شریف 10 ارب ہرجانہ کیس، عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب ہرجانہ کیس میں عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 6مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل روکتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو بذریعہ وکیل نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا جس پر سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!